کورونا کی جنگ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کاکردار قابل تعریف ہے‘محمد اسلام

63

کراچی(پ ر)ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس سے کی جانے والی جنگ میں فرنٹ کے مجاہد کا کردار ادا کر رہے ہیںیہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انہیںکسی بھی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑے گے ۔حکومت کو جو کام کرنے چاہیے وہ کام الخدمت سرانجام دے رہی ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام نے سندھ سوشل سیکورٹی کڈنی سینٹرملیر میںڈاکٹر ودیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کیلیے الخدمت کی جانب سیفٹی کٹس، سینیٹائزرز، گلوکوز اور این 95ماسک ودیگر حفاظتی سامان کی فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر محمد اسلام نے سوشل سیکورٹی کڈنی سینٹرکے ایم ایس شاہ محمد نوناری اور میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹر عمر چناکو الخدمت کی جانب سیفٹی کا سامان حوالے کیا۔محمد اسلام کے ہمراہ ناظم علاقہ شاہ لطیف قدر گل ،ناظم علاقہ صنعتی ایریا معراج خان سواتی،ناظم علاقہ ساحلی پٹی راجہ محمد ممتازنائب قیم ضلع عبداللطیف عباسی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔محمد اسلام نے کہا کہ الخدمت اب تک ملک بھر میں اربوں روپے کاراشن ،ادویات اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلیے سیفٹی آلات تقسیم کر چکی ہے ۔کورونا سے لڑنے والی جنگ میں الخدمت کے ایک لاکھ سے زائد کارکنان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بندگان خدا کی خدمت کر رہے ہیں ۔