جسٹس فائز عیسیٰ کیس‘صدرپاکستان اور وفاق کی عدالت عظمیٰ میں الگ الگ درخواستیں

184

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت اور وفاق نے صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست پر عدالت عظمیٰ میں الگ الگ درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ دونوں درخواستوں میں اضافی دستاویزات عدالت عظمیٰ میں پیش کی گئی ہیں، صدرمملکت کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں آج ٹی وی کو 24جولائی 2019ء کو دیے گئے انٹرویو کا مسودہ شامل ہے جس میں صدر مملکت کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے دیے گئے جواب بھی لف کیے گئے ہیں۔ وفاق کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں اے آریو کی 15اپریل 2019ء کی میٹنگ اور اس کے منٹس کی کاپی جمع کرائی گئی ہے۔ اس درخواست میں اے آر یو کی ایف بی آر کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی شامل ہے۔