طیارہ حادثے میں جاں بحق احمد مجتبیٰ کی میت کی شناخت معمہ بن گئی

289

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق احمد مجتبیٰ کی میت کی شناخت معمہ بن گئی۔سندھ فرانسک لیب کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چودھری کے مطابق ہماری رپورٹ غلط ہوسکتی ہے اور نہ لاہور لیب کی۔ ڈی این اے کے لیے لیے گئے سیمپل کی مدد سے دوبارہ بھی ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے احمد مجتبیٰ کی میت پر کراچی اور لاہور کی ڈی این اے لیبز کے مختلف نتائج سامنے آئے ہیں، احمد مجتبیٰ کے والد کے مطابق مجموعی طور پر 3 بار ڈی این اے سیمپل لیے جا چکے ، عبدالقیوم کی میت کی شناخت کے بعد بھی 2بار سیمپل لیے جاچکے ہیں، کوئی ادارہ بیٹے کی میت کی شناخت میں تعاون نہیں کررہا۔