طویل عرصے کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا، ایرانی صدر

171

تہران(صباح نیوز)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو طویل عرصے تک کورونا وائرس کیساتھ رہنا ہوگا، معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام یہ نہ سمجھیں کورونا 15دن یا مہینے میں ختم ہوجائے گا، انہیں طویل عرصے تک کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا اور ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر صحت نہ کہیں، عوام شادی اور سوگ سمیت تمام اجتماعات ختم کردیں۔ ایران کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں، معاشی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہیے۔