یو اے ای میں پرائیویٹ اسکولز کب کھلیں گے؟

408

دبئی میں متعدد پرائیویٹ اسکولز ستمبر میں دوبارہ سے مختلف شاخیں کھولنے کے لیے تیار ہیں۔

اماراتی میڈیا کے مطابق مختلف پرائیویٹ اسکولز کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں کی تعطیلات کے بعد وہ مختلف کیمس کھولنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

گو کہ وزارت تعلیم کی جانب سے اسکولز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا مگر پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ معاشرتی اور معاشی لحاظ سے ستمبر میں تدریسی عمل شروع کرنا ضروری ہے۔

اسکولز مالکان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے پہلے بھی وہ بچوں کی صحت اور بہتر تعلیمی ماحول کے لیے تمام تر سہولیات اور اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں، اب مہلک وبا کے ماحول میں وزارت تعلیم اور صحت کی رہنمائی سے ایس او پیز اور پروٹوکولز پر پوری طرح سے عمل کرنے کو آمادہ ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کورونا سے متاثر ہونے میں بچوں کی تعداد انتہائی کم ہے مگر وائرس کے پھیلانے میں بچوں کے کردار کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔