پسما کے چیئرمین شر ف الزماں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

549

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن پسما کے چیئر مین اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن سندھ کے صدرشرف الزماں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم شرف الزماں چالیس برس سے تعلیم کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے اورآج کل نجی اسکولوں کے طویل مدت سے بند ہونے پر ان کے مسائل کے حل کے لئے جدو جہد میں مصروف تھے۔

مرحوم شرف الزماں انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے جس کی وجہ سے وہ نجی اسکولوں کے منتظمین،ٹیچرز،طلباء اور والدین کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران میں بھی مقبول تھے مرحوم شرف الزماں کی تدفین سے متعلق تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔