کسی دھونس، دھمکی اور لالچ کی پرواہ نہیں، چیئرمین نیب

448

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، اب کسی دھونس، دھمکی اور لالچ کی پرواہ نہیں۔

نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ لاتعداد کیسز میں کہا گیا کہ یہ انتقامی کارروائیاں ہیں حالانکہ ان  کیسز میں ضمانتیں مسترد ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک انسان دوست ادارہ  ہے جس کا مقصد صرف اور صرف ملک کی خدمت اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے، تمام خرابیوں کی جڑ کرپشن ہے جس کے خاتمے کے لیے نیب دیانتداری سے کوشاں ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کیا پاکستانی عوام کا دل نہیں چاہتا کہ وہ خودار ملک میں زندہ رہیں، انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں میسر ہوں، واحد چیز ہے پاکستان سے کرپشن ختم کی جائے ، ملک کو کرپشن فری بنانے کی منزل کا تعین ہوچکا اب ہمیں کوئی لالچ، دھونس اور دھمکی کی پرواہ نہیں اور منزل مقصود کےلیے پوری دیانتداری سے جدوجہد کررہے ہیں۔