کوروناکی صورتحال میں بھی سندھ حکومت کرپشن نہیں چھوڑ رہی، مراد سعید

852
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، مراد سعید

وفاقی وزیربرائے مواصلات  مراد سعید کا کہنا ہےکہ کوروناکی صورتحال میں بھی سندھ حکومت کرپشن کونہیں چھوڑ رہی،بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

مراد سعید نے بلال بھٹو کی پریس کانفرنس پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ بلاول بھٹو نے سب بتایا لیکن سندھ حکومت کی کارکردگی نہیں بتائی،بلاول بھٹوں کو خود سندھ کے اسپتالوں پر اعتماد نہیں ، وہ یہ بتائیں کہ آصف زرداری کا علاج کس  اسپتال میں ہورہاہے؟سندھ حکومت نے ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں زرداری کا علاج ہوسکے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے راشن کا وعدہ کیا لیکن کسی کو نہیں ملا،سندھ حکومت روز بھاشن تو دیتی ہے لیکن راشن نہیں دیتی،راشن کیلئےلوگ لاڑکانہ،حیدرآباد،کراچی میں سڑکوں پرآئے،ڈاکٹرعاصم  کےاسپتال کو مریضوں کیلئے ایڈوانس پیسےدیےجارہےہیں،لاڑکانہ میں گذشتہ ایک سال میں 19ہزار لوگوں کو کتوں نے کاٹا،مراد علی سہولت کار بنا ہوا ہے ، سارا پیسہ زرداری کے اکاؤنٹ میں جارہاہے،

انہوں نے مزید کہاکہ  سندھ میں بچوں کو پوری طرح خوراک نہیں ملتی،بلاول بھٹو کے اکاؤنٹ میں پیسہ آرہاہے، ان کو غریبوں کی کوئی فکر نہیں،سندھ حکومت کے پاس ڈاکٹروں کو دینے کے لیے ایک وینٹی لیٹر تک نہیں تھا ، وفاق 250وینٹی لیٹر صوبے کو دے چکا ہے، سندھ کو ماسک اور وینٹی لیٹر وفاق نے دیا،گزشتہ حکومتیں جو ہیلتھ سسٹم چھوڑ گئیں ہیں ہم اس میں رہتے ہوئے کورونا سے لڑ رہے ہیں۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہمرادعلی شاہ کہتے ہیں بھوک سے کوئی نہیں مراتا جبکہ تھر میں غذائی قلت کے سبب 500سے زائد اموات ہوئیں،18ویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کی ذمہ داری ہے،ای سی او سی فرسودہ نظام درست کرنے کی کوشش کررہاہے، ای سی او سی وبا سے منظم طریقے سے نمٹ رہاہے،دنیا نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے احساس پروگرام کو سراہاہے۔