موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مولانافضل الرحمن

700
عمران خان اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ قابو کرنا آتا ہے، پی ڈی ایم

پشاور:جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے،18ویں ترمیم میں ردوبدل مسترد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کوایس اوپیزسےمشروط کھولاجائے،اپوزیشن کے خلاف یکطرفہ کارروائیاں بند کی جائیں،کوروناکی بڑھتی ہوئی وباپرتشویش ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم میں تبدیلی خطرناک ہوسکتی ہے۔

مولانافضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر خود کو ناہل ثابت کرچکی ہے، حکومت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ غیر معمولی اہمیت کی حامل 18 ویں ترمیم میں ردوبدل کرے اورآئین کی پارلیمانی و جمہوری روح کا خاتمہ کرے۔

فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا پر بھی صوبائی حکومت کی غیر سنجیدہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا،آٹا، پٹرول کی قلت اور مصنوعی مہنگائی ناقابل برداشت ہے، جو صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی انتظامی نااہلی کا ثبوت ہے،لاک ڈاؤن سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے تمام طبقوں کو جامع ریلیف پیکج دیا جائے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیرپروفیسرابراہیم،سینیٹرمشتاق احمدخان اور عبدالغفورحیدری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔