حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں بڑی پیش رفت

512

اسلام آباد : حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کے لیے چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں پاور ڈویژن نے ٹی او آرز طے کرکے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں  ، شرح سود میں کمی سے متعلق مذاکرات کیے جائیں گے،پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت سے متعلق میکانزم پر بات چیت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی آئی پی پیز کی رئٹائرمنٹ ، فرانزک آڈٹ کے تعین سے متعلق سفارشات دے گی،آئی پی پیز کو دیگر ادائیگیوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔