کینیڈین وزیراعظم خود احتجاجی ریلی میں شریک ہوگئے

400

ٹورونٹو: امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ہوئے  سیاہ فام کے قتل کیخلاف امریکا سمیت متعدد ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس میں کینیڈا بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں امریکا میں ہوئے نسلی امتیاز کی بنیاد پر ہوئے سیاہ فام کے قتل کیخلاف عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی جس میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بذاتِ خود شریک ہوئے.

مظاہرے میں کینیڈین وزیراعظم  نے سیاہ ماسک اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ انہوں نے زمین پر گھٹنے ٹیک کر مقتول اور اس کے ورثاء سے ہمدردی اور مظاہرین سے یکجہتی کااظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح  سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں شہری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ پولیس اسٹیشن اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔