ملک میں مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

599

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 12 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے 15، آٹا 8، چکن ایک روپیہ فی کلومہنگا، باسمتی چاول، گڑ، دہی اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔