ریاض میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھی تو سخت اقدامات ہوں گے، حکام

395

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ریاض میں متاثرین کی تعداد بڑھی تو سخت حفاظتی اقدامات دوبارہ ہوں گے۔

مملکت میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ پر جدہ میں  روز کے لیے عارضی کرفیو کے نافذ پر حکام کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی سرپرستی میں اعلیٰ کمیٹی وبا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اگر ریاض میں متاثرین کی تعداد بڑھی تو سخت حفاظتی اقدامات دوبارہ ہوں گے۔

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائوکے پیش نظر جدہ میں 15 روز کا عارضی کرفیو نافذ کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے (آج) ہفتہ6 سے 20 جون تک کے لیے جدہ میں کرفیو کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔وزارت صحت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔نئے احکامات کے مطابق سہ پہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک ہر طرح کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ تمام نجی اور سرکاری ادارے بند کرنے اور ریستورانوں اور کیفیز میں کھانے پینے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں 5 سے زاید افراد کے اجتماع اور مقامی مساجد میں نماز با جماعت کو بھی ممنوع کردیا گیا ہے تاہم وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مقامی فضائی اور زمینی سفر اور کرفیو کے اوقات کے سوا شہر میں آنے جانے کی اجازت بھی ہوگی۔ اس کے علاوہ اہم خدمات انجام دینے والے جن اداروں کے ملازمین کو پابندیوں سے استثنا حاصل تھا انہیں نئے احکامات کے بعد بھی رعایت حاصل رہے گی۔