خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.46 ڈالر کا اضافہ

420

کاروباری ہفتے میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.46 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  کاروباری ہفتے کے اختتام تک خام تیل کی قدر  38.95 ڈالر فی بیرل رہی۔

کاروباری ہفتے میں خام تیل کی بلند ترین قیمت 39.68ڈالر اور کم ترین 34.27ڈالر فی بیرل رہی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےدوران سونے کی فی اونس قیمت 48.55ڈالر کم ہوئی، عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت 1688.35ڈالررہی۔

کاروباری ہفتے میں سونے کی بلند ترین قیمت1760.90ڈالر اور کم ترین 1671.70ڈالر فی اونس رہی۔