ایس او پیز کیخلاف ورزی، 21 ڈرائیورزپر مقدمات

435

کراچی: حکومت سندھ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ  کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی  اور پابندی کے باوجود  کوچز چلانے پر 21 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں  جبکہ 32 وین، بس، کوچ اور ٹیکسیاں تھانوں میں بند کر دی ہیں ۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے بھر میں 91 گاڑیوں کو 77 ہزار سے زائد جرمانے کیے جاچکے ہیں  جبکہ شہر قائد میں 80 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا  اور  50 گاڑیوں کے چالان ہوئے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 2 جون سےایس او پیز  کے تحت صوبے بھر میں  ٹرانسپورٹ بحال کردی تھی ۔