برطانیہ نے بھی غیرملکی مسافروں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

429

 لندن: برطانوی حکومت نے بھی دیگر ممالک کی طرح کوروناوائرس خطرے کے پیشِ نظر بیرونِ ممالک سے آنے والے مسافروں کو 8 جون سے 2 ہفتوں تک قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو 14 دنوں تک اُن ی رہائش گاہوں پر سیلف آئسولیٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

حکا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کوروناوائرس پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت نے مزید سخت فیصلہ کرتے ہوئے دیگر ممالک کی طرح غیر ملکی مسافروں کو 2 ہفتوں تک سیلف آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برٹش ایئرویز کی جانب سے تمام ممالک کو اس فیصلے سے مطلع کردیا گیا ہے جبکہ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی افراد کو اپنی رائشگاہوں پر سیلف آئسولیٹ کیا جائے گا۔