عمران خان معاون خصوصی کی فوج فارغ کر کے اخراجات کم کریں، بلاول

612
عمران خان نےریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے ملک  تباہ کیا، بلاول

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ عمران خان  وزیروں، مشیروں اور معاون خصوصی کی فوج فارغ کر کے اخراجات کم کریں،وفاقی حکومت عوام کو بے وقوف بنارہی ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ، وفاقی حکومت غریبوں کانام لے  کر امیروں کا کام کرتی ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں اب کورونا پھیل گیا کچھ نہیں کر سکتے ہیں، جبکہ ملک میں کورونا وائرس زبردستی پھیلایا گیاہے، وزیر اعظم کورونا کو پھیلنے سے روک نہیں سکتے تو وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ رویہ درست کرے ، وفاق نے آج تک صوبوں کو مکمل حق نہیں دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہاکہ وفاق کورونا اور ٹڈی دل سمیت دیگر معاملات پر اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں، ٹڈی دل کے معاملے پر وفاق نے سندھ حکومت کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، وفاقی حکومت نے اب تک ٹڈی دل اسپرے کرانے کا وعدہ مکمل نہیں کیا، ٹڈی دل سے بچاؤ کے لئے  اسپرے ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ایک بھی لیبر یونین سے ملاقات نہیں کی ہے،ہم اسٹیل مل ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں، کورونا کے دوران اسٹیل مل ملازمین کو بے روزگار کیاگیا جو انسانیت کی خلاف ورزی ہے، کورونا سمیت کشمیر ایشو پر وزیر اعظم پیچھے ہٹ جاتے ہیں، کراچی طیارہ حادثے پر ہر پاکستانی دکھی ہے،پروپیگنڈے کے تحت پائلٹ پر الزام لگایا اس کی مذمت کرتے ہیں، اس معاملے پر وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے،عمران خان نے کورونا کی طرح طیارہ حادثے کے لواحقین کو بھی تنہا چھوڑ دیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کراچی اور کوئٹہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہاہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ہماری کوششوں کو سبوتاژ کیا گیا ، تمام صوبوں میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی سب سے زیادہ استعداد سندھ میں ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ سیشن کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کریں گے،14مئی کو ہم نے وفاق کو خط لکھا جس کا ابھی تک جواب نہیں آیاعزیز میمن قتل کیس میں پیپلز پارٹی پر الزام لگانے کی کوشش کی گئی، عزیز میمن کےمعاملےپرتمام ذمے داروں کی گرفتاری تک مطمئن نہیں ہونگے،کورونا معاملے پرعوام کی جانیں نہیں معیشت بچانےکاماڈل اپنایاگیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہاکہ محدود وسائل کے باوجود بجٹ پلاننگ کر رہے ہیں ،کورونا پر میری نہ سنیں ڈاکٹروں کی تو سنیں ،ویت نام نے کورونا پر اقدامات کر کے معیشت کو بچا لیا،مخصوص طبقہ اداروں کو بیچ کر پیسا بنانا چاہتاہے۔