کورونا سے 1265 مریضوں کی حالت تشویشناک

362

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5جون کو کورونا سے 97 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 1265  کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق 5 جون کو  ملک بھر میں کورونا سے 97 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1935 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پانچ جون تک کورونا کے 6لاکھ 60 ہزار508 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 5 ہزار60 مریض مختلف  اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 1265  کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے32ہزار582 مریض صحتیاب ہوگئے،  آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 331 ہوگئی جب کہ  بلوچستان میں 5 ہزار776،گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب  دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ98ہزار244 ہوگئی جب کہ دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرہ33لاکھ51ہزار259سےزائدافرادصحت یاب ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں میکسیکو میں  کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کل تعداد  13170ہوگئی۔