‘ریلوے کے تمام بکنگ آفسز آج سے کھولے جارہے ہیں’

409
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ  آج سے کوئی بھی ریل گاڑی 17 بوگیوں سے کم نہیں ہو گی ، ملک میں تمام بکنگ آفسز آج سے  کھول رہے ہیں ، لوگوں کو آن لائن بکنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  جو شوگر اسکینڈل میں ملوث ہے عمران خان کسی کو نہیں چھوڑے گا، پٹرول سستا ہوکر دوبارہ اب منہگا ہونے جارہا ہے اس لیے ذخیرہ اندوز انتظار کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں دیکھ رہا، اپوزیشن جماعتوں کو میڈیا میڈیا کھیلنے کے سوا کوئی کام نہیں، شہبازشریف مفاہمتی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان کو کوئی دلچسپی نہیں، شہبازشریف پچ کے دونوں طرف کھیلنے کے عادی ہیں شہبازشریف کا کیس سیریس ہے انھیں جیل جانا ہے۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  میڈیکل رپورٹس میں کچھ نہ کچھ ریگ مال ضرور مارا گیا ہےیہ سمجھ رہے ہیں کہ انکی کمپنی کی مشہوری ہورہی ہے انکی کمپنی پر ریجیکٹڈ کا ٹھپہ لگ رہا ہے ،کیسز کے انبار لگے ہوئے ہیں یہ خاندان چینی میں بھی نہیں بچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر زندگی گزارنا مشکل کام ہے یہ ویسے ہی تصویروں میں واک ، چائے نظر آتی ہےحقیقت میں تو ان کے رنگ پسٹن خراب ہوچکے ، انجن دھواں دے رہا ہےآپ تصویر پر نہ جائیں ، نوازشریف سے کوئی پوچھے ان پر کیا گزر رہی ہے۔