ناسمجھ بچی نے سکہ نگل لیا

358

حادثی طور پر سکہ نگلنے والی تین سالہ بچی کے پیٹ سے ڈاکٹرز نے منٹوں میں سکہ نکال لیا۔

یہ واقعہ شارجہ میں پیش آیا جہاں آیت نامی بچی نے کھیلتے ہوئے غلطی سے سکہ منہ میں ڈالا اور اسے نگل لیا۔

والدہ شہناز عزیز نے بتایا کہ بیٹی سکہ اچھال رہی تھی کہ اس دوران وہ موبائل پر اپنی بہن سے بات کر رہی تھی، بیٹی نے سکہ منہ میں ڈالا اور سیکنڈ میں نگل لیا، یہ سب کچھ میری نظروں کے سامنے ہوا۔

والدہ کے بقول انہوں نے فوری طور پر شوہر کو اطلاع دی اور وہ دونوں بچی کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے کہا کہ گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ بچی کی حالت ٹھیک تھی اور وہ صحیح سے سانس بھی لے رہی تھی۔

تھوڑی دیر بعد ماہر سرجن نے اینڈو سکوپک کر کے چھوٹی آنت کے پاس پھنسے سکے کو نکال لیا، بعدازاں گیسٹرواسکوپی سرجری کے بعد بچی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔