ہائی پاور پروموشن بورڈ کا اجلاس، 25 سے زاید افسران کو ترقی دینے کی منظوری

300

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہائی پاور پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں 25 سے زائد
افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے افسران کا پوسٹنگ پلان بھی تیار کر لیا گیا۔ترقی پانے والے افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ہوں گے۔