تیل کمپنیزنے پیٹرول قلت کی ذمے دار ی وزارت توانائی پر ڈال دی

283

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں پیٹرول کی قلت کے بارے میں تیل کمپنیوں نے حکومت کی جانب سے نگرانی کے فقدان کی ذمے داری وزارت توانائی پر ڈال دی۔تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک میں پٹرولیم کی کوئی کمی نہیں ہے۔صوبے ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر اوگرا کو بتائیں۔ دوسری جانب گیس اینڈ آئل پاکستان (جی او) مارکیٹنگ کمپنی نے نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی سربراہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کا جائزہ لیا جاتا ہے۔