پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو کی 200ممالک سے ترسیلات زر کی منظوری

162

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے محفوظ، سستے اور تیز ترین ترسیلات زر کی سہولت کے لیے لانچ کیاگیا، پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو (PRI)اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت اوورسیز پاکستانیوں اور وزارت خزانہ کا مشترکہ اقدام ہے۔ترسیلات زر پاکستان کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جو کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے ڈالروں کی درآمد کو ممکن بناتا ہے۔سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے سر فہرست 5ممالک میں شامل پاکستان اس درآمدپر گھریلو مالی لچک پیدا کرنے کے لیے زیادہ انحصار کرتا ہے۔ ماضی میں ترسیلات زرکی زیادہ قیمت اور مشکل طریقہ کار نے بڑی رکاوٹ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث رقم بھیجنے والے رقم بھیجنے سے باز رہے ۔