مرکنٹائل ایکس چینج میں6.72ارب روپے کے سودے

92

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز پی ایم ای انڈیکس 4,248کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے6.7ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 9,124 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 3.216 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت1.798 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 622.3276 ملین روپے ، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 415.557 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 235.838 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 157.145 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 141.060 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 61.560 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 55.120 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 11.380 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں گندم کی 2 لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 8.551ملین روپے ، مکئی کی ایک لاٹ کا سود ا ہوا جس کی مالیت 2.679 ملین روپے اور کاٹن کی 5 لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 2.461ملین روپے رہی۔