اسٹیل ملز ملازمین فارغ کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت

221

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تاجر رہنما شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری وزیر اعظم عمران خان کے ا سٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے،اس فیصلہ پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے تاکہ ماہانہ اربوں روپے کے نقصانات کا سلسلہ بند ہو۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اس ادارے کو یتیم خانہ بنا ڈالا ہے اس لیے وہ اب وزیر اعظم کے فیصلے کی مخالفت کر رہی ہیں،اب عوام ان ناکام سرکاری اداروں کو مصنوعی طور پر زندہ رکھنے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے جن کا بجٹ دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے،ا سٹیل ملز کے علاوہ مجموعی طور پر کھربوں روپے کا نقصان کرنے والے تما م ناکام سرکاری اداروں کے ملازمین کو بھی فارغ کیا جائے جو ملکی وسائل سے جونک کی طرح چمٹے ہوئے ہیں۔