بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،شاہد آفریدی

190

شیرانی(جسارت نیوز )عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی نے ژوب عرفان کاسی فٹبال اسٹیڈیم میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین میں راشن کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے دور سے بلوچستان کے عوام نے مجھے بہت عزت اور محبت دی ہے بلوچستان میں امن امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج ایف سی پولیس لیویز نے بے پناہ قربانیاں دی ہے۔پشتون بہادر اور محب وطن اور ملک کے وفادار ہے میں نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل تین مہینے ملک کے غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیے جو میرا فرض ہے بلوچستان ایک خوبصورت صوبہ ہے اور پاکستان کی طرح خوبصورت ملک میں نے کئی نہیں دیکھا ہے یہاں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں ملک کے لیے پشتون قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی ،انھوں نے کہا کہ میں نے رمضان المبارک میں وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں جاکر کرونا سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کرونگا وہ وعدہ آج پورا کیا، انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج،،پولیس،لیویز اور انتظامیہ کا مشکور ہے کہ انہوں نے بھرپور تعاون کیا ژوب میں کرکٹ کا کھیل مقبول ہے لیکن سہولیات کی کمی کے باعث کھلاڑی مشکلات کا شکار ہے۔انتظامیہ ژوب میں کرکٹ کا ایک مقابلہ منعقد کریں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کا تعلیمی اور کھیل کی سرگرمیوں اور سارا خرچہ خود برداشت کرونگا۔تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں ہے۔ بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینا ضروری ہے نوجوان بلخصوص خواتین تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔ خواتین کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے اپنی بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ خواتین معاشرے کو لیکر چلتی ہے انھوں نے کہا کہ کرونا ایک خطرناک وباء ہے اس کے لیئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،، اس موقع پر انھوں نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے 400 مستحقین میں راشن تقسیم کیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر عارف کاکڑ نے شاہد خان آفریدی کو روایتی پگڑی پہنائی۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی رمضان پالال نے شاہد آفریدی کو شیلڈ دی۔