پی سی بی کا یوٹرن ملازمین کو ملازمت سے نہیں جائے گا،نوٹس واپس

313

لاہور(جسارت نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے 55 اسٹاف اراکین کو رواں ہفتے جاری کیے گئے ملازمت سے برخاستگی کے نوٹسز واپس لے لیے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر اسٹاف کی زیادتی موجودہ بورڈ کے لیے طویل مدتی پائیداری کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے وقت کا چناؤ بہت اہم ہوتا ہے لہٰذا اس عمل سے متعلق اپنائے گئے طریقہ کار اور ذرائع مواصلات میں بہتری کی ضرورت تھی۔وسیم خان نے کہا کہ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ہم نے اپنے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس پر فوری نظرثانی کی ہے۔تاہم اس دوران پی سی بی اپنی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری رکھے گا اور اس حوالے سے اپنے ملازمین کی معقول تعداد کویقینی بنانے کے لیے مقررہ وقت پر ضروری فیصلے کرے گا۔ ملک بھر میں پی سی بی کے کْل ملازمین کی تعداد 710 ہے۔ جس میں سے361 لاہور اور 70 کراچی میں ملازمت سرانجام دے رہے ہیں۔