بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنا ہوگی، مطاہر سہیل

207

اسلام آباد(جسارت نیوز) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے سربراہ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنی ہوگی۔ گزشتہ روز سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن کا کھیل ایک مہنگا کھیل ہے جو عام بچہ نہیں کھیل سکتا لیکن ملک میں اس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن میں پاکستان نے بین الاقومی سطح کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مطاہر سہیل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کھلاڑیوں کے کھیلوں کے میدانوں کو ویران کر دیا۔ انہوں نے نے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث ان کی فزیکل فٹنس میں کمی نہ آئے اور قوت مدافعت بھی کم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔