سپریم کورٹ کے سابق جج11 جون کو عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے

180

لاہور (جسارت نیوز)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 11 جون کو عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔اس حوالے سے دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل 2 مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر3 سال کی پابندی عائدکی تھی۔جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔