پاکستان اسٹاک،59.87 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

200

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ مندی کے بعد جمعہ کوکاروبار حصص میں ریکوری آئی جس کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس 231.03 پوائنٹس کے اضافے سے34350.42 پو ائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور59.87فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 38ارب34 کروڑ 10لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم اگلے ہفتے بجٹ پیش ہونے اور کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے سبب حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم مایوس کن رہا۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف،جہانگیر صدیق کمپنی ،ٹی آر جی پاک، یونٹی فوڈز،ایم اے سی پی اے سی فلمز ،ہیسکول پٹرول،ہم نیٹ ورک ،پایونیئر سیمنٹ ،کوٹ ادو پاور اورپاک الیکٹران کے حصص سرفہرست رہے ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس34081پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیاتاہم بعد ازاں34ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب خریداری کا رجحان بڑھ گیا جس کے باعث منفی اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی تیزی کا رجحان آخرتک برقرار رہااورمارکیٹ کے اختتام پر 231.03پوائنٹس کے اضافے سے 34350.42پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 85.48پوائنٹس کے اضافے سے 15000.89 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس144.47پوائنٹس کے اضافے سے 34350.42پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر319کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ103میں کمی اور 25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب94ارب8کروڑ97لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب32ارب43کروڑ7لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم صرف 8کروڑ91لاکھ 34ہزار137شیئرز تک محدود رہا جو جمعرات کے مقابلے میں بھی 1437.94فیصد کم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت30روپے کے اضافے سے 858روپے اورایبٹ لیب کے حصص کی قیمت24.66روپے کے اضافے سے559.91روپے ہو گئی جبکہ سن ریزٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت22.49روپے کی کمی سے280.50روپے اور شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت19.03روپے کی کمی سے234.97روپے پر آ گئی ۔