اسنوکر اکیڈمیز کو بھی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے، مالکان کا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ

167

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ہم حیدر آباد کے تمام اسنوکر، پارلرز، اکیڈمی کے مالکان وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پچھلے تین ماہ سے اسنوکر اکیڈمیز بند ہیں اور ہر اکیڈمی سے چارسے پانچ افراد کا روزگار منسلک ہے اور اب وہ تمام افراد بے روزگار ہیں اور اب اسنوکر مالکان اپنی اکیڈمیز کا مزید کرایہ بھی نہیں دے سکتے، جس طرح پورے سندھ میں تمام تجارتی مراکز کو ایس او پیز کے تحت کھولا جارہا ہے۔ اسی طرح اسنوکر اکیڈمیز کو بھی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اور کئی خاندانوں کو بھوک اور افلاس کے سبب زندہ درگور ہونے سے بچایا جائے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔