ترقیاتی کاموں کی مد میں بقایاجات کے لاکھوں روپے ادا کیے جائیں، شبیر احمد چنا

138

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) خیرپور ناتھن شاہ کے رہائشی اور سرکاری ٹھیکیدار شبیر احمد چنانے ٹاﺅن کمیٹی سیتا روڈ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی مد میں بقایاجات کے لاکھوں روپے نہ ملنے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے جمعہ کے روز بھی احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاﺅن کمیٹی کے چیئرمین قنبر لغاری، ٹا¶ن آفیسر آصف بگھیو، انجینئر عقیل قریشی اور منیجر خالد میمن نے ملی بھگت کرکے ٹاﺅن کمیٹی سیتا روڈ میں ترقیاتی کاموں کی مد میں ریکارڈ کرپشن کی ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کی مد میں میرے بقایا جات 85 لاکھ روپے، سیکورٹی اور کال ڈپازٹ کے 24 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں جو کہ اب تک جاری نہیں کیے گئے۔ یہ رقم مذکورہ لوگوں نے اپنے اکا¶نٹ میں جمع کرانے کے بعد تمام رقم نکال لی ہے اور رقم مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر بقایا جات کی رقم ادا کرائی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔