مصطفی کالونی ریزیڈینس مینٹیننس اینڈ ویلفیئر کوآپریٹ سوسائٹی کا اجلاس

217

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مصطفی کالونی ریزیڈینس مینٹیننس اینڈ ویلفیئر کوآپریٹ سوسائٹی لمیٹڈ حیدرآباد کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس عبدالمجید بہلم کی زیر صدارت مورخہ 30 اپریل 2020ءکو سوسائٹی کے دفتر واقع کوہسار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوسائٹی عہدیداران وممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر موجودہ باڈی کو مشاورت سے تحلیل کیا گیا اور نئی باڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق عبدالمجید بہلم کو سوسائٹی کا تاحیات چیئرمین منتخب کیا گیا، وائس چیئرمین دھنی بخش بلیدی، جنرل سیکرٹری محمد فرحان، جوائنٹ سیکرٹری محمد یونس، سیکرٹری مالیات عرفان نظامی، سیکرٹری اطلاعات جمال سوھو، آفس سیکرٹری پرویز گجر جبکہ ایگزیکٹو باڈی 7 رکنی کے لیے انچارج ثاقب خان زئی ایڈووکیٹ وممبران میں نعمان ولد محمد حنیف، رب ڈنو، نیاز چانگ، محمد ہارون، ریاض، عبدالمالک اور 7 رکنی مجلس عاملہ کے لیے وقاص صدیقی ایڈووکیٹ، محمد حسین، قاسم، محمد ایوب، محمد یونس، رفیق احمد، لطیف خان کو منتخب کیا گیا۔