پاکستان اسٹیل کے ملازمین کا کیا قصور ہے ؟ مشاہد اللہ

254

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹیل کے معاملے پر سینیٹ میں گرما گرم بحث ہوئی۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کا کیا قصور ہے ؟ ووٹ لینے کے لیے بڑھی بڑھکیں مارنے والے اب استعفی دیں، اسد عمر کو اب مستعفی ہو جانا چاہے۔پاکستان اسٹیل کی نجکاری کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا۔ ارکان سینیٹ نے پاکستان اسٹیل کی نجکاری پر سوالات کیے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، عمران خان اور اسد عمر نے کہا تھاپاکستان اسٹیل چلا کر دکھائیں گے، بڑی بڑی بڑ ہکیں مارتے ہیں، اب استعفیٰ کیوں نہیں دیتے۔وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان اسٹیل 2008۔09 میں منافع سے خسارے میں چلاگیا، سال 2015 میںپاکستان اسٹیل و بند کر دیا گیا، اس کے بعد ساڑھے پانچ سال سے 35 ارب کی تنخواہ دی جا رہی ہے، پاکستان اسٹیل کا قرضہ 211 ارب ہے اور 176 ارب کا خسارہ ہے۔حماد اظہر نے کہا پاکستان اسٹیل ملازمین کو اوسط 23 لاکھ روپے دیے جائیں گے، پاکستان اسٹیل کے بعض ملازمین کو تو 70 لاکھ روپے ملیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اسٹیل کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ چلائی ںپاکستان اسٹیل کی قرض ری اسٹرکچرنگ کے بعد نجکاری کی جانب جائیں گے۔