حیدرآباد:ٹائر پھٹنے سے سوزوکی الٹ گئی،خواتین و بچوںسمیت15زخمی

167

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں خواتین و بچوںسمیت 25افراد زخمی ہوگئے۔ ٹنڈوجام پولیس نے 10لیٹر شراب برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گو لارچی کے مقام پرٹائر پھٹنے کے باعث سوزوکی الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے جن میں4بچوں اور 3 خواتین کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ٹنڈو محمد خان سے طبی امداد دی گئی ۔دوسری جانب انڈس ہائی وے پر علی آباد کے قریب ٹرک اور وین کے
درمیان تصادم میں یاسین، مولا داد، گلاب، صابر محمد نواز سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میںسے 7افراد کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیاجن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے ۔علاوہ ازیں تھانہ ٹنڈو جام پولیس نے کھٹیان اسٹیشن لنک روڈ کے قریب دوران چیکنگ موٹر سائیکل سوار ملزم ایاز علی تالپور کو 10 لیٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا ۔