بدین :تنخواہوںکی عدم ادائیگی کیخلاف اساتذہ کاپریس کلب پر احتجاج

212

بدین(نمائندہ جسارت) بدین میں جے ایس ٹی،ای سی ٹی اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، آئی بی ٹیسٹ پاس اساتذہ کی جانب سے گزشتہ 6ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے کندرگاڈاہی،محمدزاہد ،ٖغفار سومرو ودیگر اساتذہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 6ماہ سے بدین کے 146اور سندھ بھر کے 5500 اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبورہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پابندی سے ڈیوٹیاں کررہے ہیں لیکن ہمیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے ہم نے عید پر بچوں کے کپڑے نہ کھانے پینے کی اشیا خرید سکیں ۔ انہوں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلایا جائے۔