کورونا احتیاط: عدالت عظمیٰ میں داخلے کے لیے پروٹوکول جاری

279

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے کورونا احتیاط کے طور پر عدالت عظمیٰ میں داخلے کے لیے پروٹوکول جاری کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد سمیت
دیگر برانچ رجسٹری میں داخلے کے لیے ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ احاطہ عدالت میں داخل ہونے والے تمام افراد کا ٹمپریچر بھی چیک کیا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ میں ماسک اتارنے پر پابندی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت آنے والے ملازمین ، وکلا اور سائلین کا سنٹائزر گیٹ سے گزرنا بھی لازمی ہو گا۔