خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا‘تیمور سلیم جھگڑا

476

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ برائے سال2020-21 ء 19 جون کو سہ پہر3 بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا بجٹ پیش کریں گے۔ کورونا وائرس کے غیر معمولی حالات کے پیش نظر بجٹ سیشن کو 28 جون تک محدود کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارتیمور سلیم جھگڑا نے سول سیکرٹریٹ میں مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے لیے تمام اراکین کوایس او پیز جاری کر دی گئی ہیں۔ رواں سال اپریل تک وفاق سے صوبے کو294 ارب روپے ملے، خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے تحت14ارب روپے اپریل تک وصول کیے، ترقیاتی منصوبوں میں صوبے کا اپنا حصہ108 ارب روپے رہا، کورونا کے باعث پن بجلی کی مد میں وفاق سے ملنی والی رقم متاثر ہوئی اور پچھلے3 مہینوں میں کورونا وائرس کے باعث ریونیو میں100 ارب روپے کا فرق آیا، اگلے بجٹ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی رقم مختص کی جائے گی اور صحت کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کریںگے، اگلے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیںگے،آئندہ بجٹ میں سروس ڈیلیوری پر زیادہ توجہ دی جائے ۔