سانحہ تربت اور ہزارہ ٹائون کے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا‘ضیالانگو

214

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لاانگو کا کہنا ہے کہ سانحہ تربت اور سانحہ ہزارہ ٹائون کے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تربت میں گزشتہ دنوں ڈکیتی کے واقعے میں ایک خاتون قتل اور بچی زخمی ہوئی تھی ، واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، شرپسندوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ اداروں کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سانحہ ہزارہ ٹاؤن میں نامزد تمام ملزمان گرفتار کرلیے ہیں، ہزارہ ٹاؤن واقعے کے بعد کی صورتحال کے تدارک کے لیے اے پی سی بلانے پر مشاورت ہورہی ہے ، صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ایس اوپیز طے کر رکھی ہیں ، لوگ خود ایس او پیز پر عمل کریں، حکومت ڈنڈے کے زور پر عمل نہیں کروا سکتی۔