ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ‘چودھری سرور

102

لاہور (نمائندہ جسارت) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے، جن علاقوں میں کورونا کے مر یضوں کی تعداد خطر ناک حدتک بڑ ھے گی وہاں لاک ڈائون سخت کر نے سمیت تمام اقدامات کر یں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گور نر ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے امر یکا اور جر منی جیسے حالات پیدا نہیں ہونے دیں گے ،وائرس سے بچائو کے لیے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سب کو اپنی ذمے داری پوری کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام کورونا کو لینے اور دوسروں کو دینے کے لیے خود گھروں سے باہر نہ جائیں ،کورونا بحران سے بے روز گار ہونے والوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا وبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہلاکتیں بھی بڑ ھ رہی ہیں اس لیے وقت آچکا ہے کہ ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد کیا جائے۔