ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کی تشہیری وڈیو ڈیلیٹ کردی

404

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیری ٹیم کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام سے اظہار یکجہتی کے لیے نشر کی گئی وڈیو ڈیلیٹ کردی۔ ٹرمپ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی 4 منٹ سے کم دورانیے کی وڈیو میں جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وڈیو کو کاپی رائٹس کی شکایت کے بعد ہٹایا گیا،تاہم ٹوئٹر انتظامیہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں وڈیو کی کاپی رائٹس کی شکایت کہاں سے موصول ہوئی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ وڈیو ٹرمپ کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے اور اسے سوا لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔