سکھر ،گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی، مل مالکان فرار

194

سکھر(نمائندہ جسارت)گندم کی ذخیرہ اندوزی ، محکمہ خوراک کے بعد نیب سکھر ان ایکشن، کندھکوٹ میں کارروائی،بسم اللہ رائس مل میں کارروائی کرکے گندم کی 20 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلیں۔ نیب ذرائع کے مطابق گندم کی بوریاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھیں، نیب ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ کمشنر کو موقع پر طلب کرلیا۔ کارروائی کے دوران مل مالکان فرار ہوگئے۔