کالی مرچی کے حیرت انگیز فوائد

1036

فاروق احمد انصاری

پلائو ہو یا بریانی، قورمہ ہو یا کباب، کالی مرچ بنا دیتی ہے ہر کھانے کو لا جواب، کالی مرچ کو اگر پیس کر شامل کیا جائے تو لوگ اسے کھا لیتے ہیں یا پھر اُبلے انڈوں یا چھولوں پر چھڑک لیتے ہیں، لیکن اگر یہی کھانے میں ثابت آ جائے تو اکثر لوگ اسے نکال دیتے ہیں ۔ یہیں وہ غلطی کرتے ہیں کیونکہ اگر انہیں کالای مرچ کے فوائد کا پتا چل جائے تو وہ اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر کھائیں اور مزے سے چبا جائیں ۔
صدیوں سے کھانوں میں استعمال ہونے والی کالی مرچ نہ صرف کھانے کا ذائقہ دوبالا کرتی ہے بلکہ ہمارے جسم میں جا کر ہمیں کئی اقسام کی بیماریوں اور نقصان دہ جراثیم سے محفوظ رکھتی ہے ۔کالی مرچ کو قبل از مسیح میں بطور دوا استعمال کیا جاتا تھا۔آئیں اس کے بے شمار فوائد پرایک نظر ڈالتے ہیں ۔

نظام ہاضمہ میں بہتری
کالی مرچ ہاضمہ میں معاون پینکر یا ٹک انزائمز پر مثبت اثر ڈالتی ہے جس سے تمام تر ہاضمے کا عمل بہتر ہو جاتاس ہے ، اسی لیے کالی مرچ کا خوراک میں زیادہ استعمال معدے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔ یہ قبض اور گیس کی شکایت کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اور جسم میں ہونے والے درد کو رفع کرتی ہے ۔
کینسر کے بچائو میں مدد گار
کالی مرچ میں موجودPiperine کینسر کی کئی اقسام کے خلاف حفاظتی سرگرمیاں انجام دیتا ہے ۔ پیپرائن دیگر غذائی اجزا جیسے کہ سلینیم ، کرکیومین ،بیٹا کروٹین اور وٹامن بی کو آنتوں میں جذب کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے ۔
یہ اجزا صحت کو بر قرار رکھنے اور کینسر سے تحفظ میں مدد دیتے ہیں، کینیڈا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کینسر کے بچائو میں کالی مرچ میں موجود پیپرائن بہت کام آتا ہے۔ یہ آنت پر پڑنے والے دبائو کو کم کرتا اور کولون کینسر سے بچاتا ہے ۔
بلڈ پریشر کا کنٹرول:
بلڈ پریشر کو نچلی سطح پر رکھنے میں بھی پیپرائنا کام آتا ہے ۔سلوواکیہ میںکی جانے والی تحقیق کے مطابق کالی مرچ کھانے سے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔
وزن میں کمی :
کالی مرچ میں موجود پیپرائن سے آپ کو چھینکیں آتی ہیں اور یہ موٹے خلیوں کو پیدا ہونے کے خلاف مزاحمت کرتا ہے ، جس سے وزن میں کمی لانے کا ہدف پورا کیا جا سکتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق موٹاپے سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے کالی مرچ متبادل کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے ۔
نزلہ و زکام اور کھانسی میں آرام:
چین میں نزلہ و زکام کے سدباب کے لیے کالی مرچ ہزاروں سال سے استعمال ہو رہی ہے ۔ اگر آپ اسے شہد میں ملا کر استعمال کریں تو یہ کھانسی کو بھی دور کرتی ہے ۔
کالی مرچ بلغم کو حرکت میں لانے جبکہ شہد کھانسی سے آرام دلانے کے لیے سود مند ہے ۔ اس کے علاوہ کالی مرچ سانس کی علامات کو بھی آرام پہنچا سکتی ہے ۔