ٹنڈوالٰہیار،پولیس سرپرستی میں کھلے عام مین پوری کی فروخت

170

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ضلع ٹنڈوالٰہیار میں کورونا سے بچائو کے لیے حکومتی اور انتظامی سطح پرمہم چلائی جا رہی ہے لیکن اگر مہم نہیں چلائی جا رہی تو وہ ملک و قوم کے معماروں کو کینسرسمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا کر کے اموات کا سبب بن رہی ہے اس پرکوئی مہم نہیں چلائی جا رہی بلکہ انتظامی افسران اورپولیس کی سر پر ستی میںکھلے عام مین پوری کی فروخت جاری ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مذکورہ منشیات کی فروخت پر پابند ی عائد کی ہو ئی ہے اس کے با وجود ضلع ٹنڈوالٰہیار میں پو لیس کی سر پر ستی میں کھلے عام مین پور سمیت دیگر نشہ آور ایشا کی فر وخت جاری ہے حکومت اورنتظامیہ کے لیے لمحہ فکر ہے کہ جو نشہ ملک و قوم کے معماروں میں آہستہ آہستہ موت کی طرف لے جا رہا ہے اس کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں جو کہ کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک وبا ہے جس سے ملک کا سر مایہ ضائع ہو رہا ہے۔ ٹنڈوالٰہیار کی سیا سی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے وزیر اعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعلیٰ سندھ ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،آئی سندھ ،سندھ کے تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز اور سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنر ز سمیت ایس ایس پیز سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ سمیت ضلع ٹنڈوالٰہیار میں کھلے عام فر وخت ہو نے والی مین پوری سمیت دیگر نشہ آور چیزوں کی کھلے عام فر وخت کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر علمدار آمد کو یقینی بنا یا جائے ۔