کورونا ریلیف سرگرمیاں قابل تعریف ہیں، فاروق نعمت اللہ

190

کراچی (پ ر)امیر ضلع گلبرگ وسطی محمد فاروق نعمت اللہ کی زیر صدارت خصوصی اجتماع ناظمین علاقہ جات منعقد ہوا جس میں 22؍مارچ سے 31؍مئی تک کی گئی کورونا ریلیف مہم، جائزہ زکوٰۃ و فطرہ اور آئندہ کرنے کے کام کے حوالے سے سرگرمیوں کا جا ئزہ لیا گیا۔ جس میں ناظمین علاقہ کے علاوہ نائب ناظمین اور ناظم بیت المال علاقہ جات نے شرکت کی۔ امیر ضلع فاروق نعمت اللہ نے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ناظم بیت المال ضلع گلبرگ وسطی اور ناظمین علاقہ جات کو گلدستے پیش کیے۔ اجتماع ناظمین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ نے ناظمین علاقہ اور کارکنان کی کورونا ریلیف مہم سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ محنتیں قابل تعریف ہیںاور امید ظاہر کی ہے کہ ہمارے کارکنان آئندہ بھی اسی جانفشانی سے اللہ کی رضا کے لیے عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا عوام کا الخدمت اور جماعت اسلامی پر بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ لوگ ہر مشکل کی گھڑی میں جماعت اسلامی اور الخدمت کی طرف دیکھتے ہیں کیونکہ عوام پچھلی کئی دہائیوں میں جماعت اسلامی کی گئی ریلیف سرگرمیوں کو نہیں بھولے۔