تین سال سے عمران ،شہبازشریف سے بھا گ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

131

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 3سال سے 33حاضریوں میں مفرور ہو نا بتاتا ہے کہ عمران خان شہبازشریف سے بھا گ رہے ہیں چینی چوری ، ما لم جبہ اور ہیلی کا پٹر کیس سے مفروری سے ظاہر ہو تا ہے ہیں کہ عمران خان کی چوری اور جھو ٹ پکڑا گیا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے وزیرا عظم عمران خان کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہو ئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 10ارب کا الزام لگا کر بھا گنے سے ظاہر ہو تا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا جھو ٹ اور چوری پکڑی گئی ہے 5سال سے فارن فنڈٖنگ کیس اور 23خفیہ اکا ونٹس سے بھاگنا سے پتاچلتا ہے کہ عمر ان خان کی چوری پکڑی گئی ہے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ چینی چوری کمیشن ہو یا 120ارب کے بی آر ٹی کے کھڈے ، مالم جبہ کا کیس یا ہیلی کا پٹر کیس میں مفروری سب عمران خان کی چوری اور جھو ٹ ظاہر کر تی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 2جو ن کے نو ٹس 28مئی کو شہباز شریف کے وارنٹ سے ظاہر ہو تا ہے نیب نیا زی گٹھ جو ڑ کی چوری پکڑی گئی ۔