بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کاکل سے بس سروس شروع کرنے کا اعلان

263

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے کل سے مقامی، اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ بلوچستان بس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حاجی اخترجان کاکڑ کے مطابق بلوچستان میںکل سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی، کوئٹہ میں لوکل بس سروس کے ساتھ، اندورن صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا آغاز کر دیا جائے گا،3 صوبوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا مگر بلوچستان میں حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جب ہوائی جہاز اور ٹرینیں چل سکتی ہیں تو بس سروس پر پابندی کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں اور حکومت کے طے کردہ ایس اوپیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے گا۔