اسٹیل ملز کے 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنا کہاں کا انصاف ہے،سراج الحق

561

اسلام آباد: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کے 9 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن نے اسٹیل ملز نجکاری اور ملازمین کے فارغ کیے جانے کے حکومتی فیصلے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق نے اپنے اظہارات کا خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کرکے اسٹیل ملز کے 9 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ وہ اسٹیل ملز کو چلا کر دکھائیں گے،عمران خان کا وہ وعدہ کہاں گیا؟