وزیراعظم آج ٹائیگر فورس سے خطاب کریں گے

525

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگر فورس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے آج خطاب کریں گے جس میں وہ ٹائیگر فورس کو مزید اہم ذمہ داریاں دیں گے جبکہ ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر سے 10 لاکھ رجسٹرڈ ٹائیگر فورس نے ماہ رمضان میں زبردست انداز میں ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

ٹائیگر فورس نے مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں سماجی فاصلے سمیت ایس او پیز پر کامیابی سے عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ راشن کی تقسیم اور قرنطینہ میجمنٹ سینٹر اور احساس کیش کی تقسیم میں بھی معاونت کی گئی۔