طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں کورونا مریض طبی سہولیات کی کمی کا شکار

394
کابل: طالبان  کے زیرقبضہ علاقوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کی کم کا سامنا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج و دیکھ بھال کیلئے طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ متعدد علاقوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناقص ہیں جبکہ مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نےمزید کہا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے ہماری موبائل ٹیمز متحرک ہیں۔ ہمارے کارکنان موٹر سائیکلوں پر مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق طالبان کو خطے میں طبی سہولیات کی کمی کی صورت میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ اُن کے پاس نہ ہی ایمبولینس ہیں اور نہ ہی طبی ماہرین جو مریضوں کی بروقت دیکھ بھال کیلئے معاون ثابت ہوں۔